ساہیوال، ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پرکیشیئرکو گولی مار کرقتل کردیا، ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کرفرار

پیر 15 جون 2009 15:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون ۔2009ء) نیوحبیب خان پٹرول پمپ جی ٹی روڈ پر پانچ ڈاکوؤں نے گن مین رمضان بلوچ کو گولی مار کرقتل کرکے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے واقعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر صبح سویرے آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو آگئے اور پمپ کے کیشیئر کویرغمال بنالیا مزاحمت پر گن مین رمضان بلوچ کو گولی مار کرہلاک کردیا نقدی لوٹ کرفائرنگ کرتے ہوئے ڈاکو دوموٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں