ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں دس سالہ بچے سمیت5افراد ہلاک، تین شدید زخمی

پیر 15 جون 2009 15:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دس سالہ بچے سمیت 5افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئیپہلاحادثہ جی ٹی روڈ پر چک111بارہ ایل کے قریب ہوا یہاں ایک تیزرفتار موٹرسائیکل اورگدھا گاڑی کے تصادم میں دونوجوان حسین اوربلال جاں بحق ہوگئے دوسرا حادثہ ساہیوال فیض آباد روڈ پر چک45 ڈی بی کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل اوربیل گاڑی کے تصادم میں چچا محمد فیصل اوربھتیجا آصف جاں بحق ہوگئے چک134میں گھر کی تیسری منزل سے گر کرزمیندار صفت اللہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں