ساہیوال ، ریسکیو 15 لاہور دھماکہ کے الزام میں کالعدم مذہبی تنظیم کے مرکزی عہدیدار اور دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 10 جون 2009 19:29

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون ۔2009ء) کالعدم مذہبی تنظیم کے ایک مرکزی عہدیدار ہاشم علی ہاشم کو گزشتہ راس پولیس نے اڈہ محمود کوٹ سے مدرسہ جامعہ ربانیہ پھلور کے دو طالب علموں عاطف اقبال اور ظہور احمد سمیت گرفتار کرلیا ، لاہور ون فائیو بم دھماکہ خود کش دھماکہ کی تفتیش کے سلسلہ میں ان افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ، تاہم گرفتار کئے گئے تین دیگر افراد محمد سردار ، قاسم علی اور محمد اکرم کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ، دینی مدرسہ کے طلباء ظہور احمد اور کالعدم مذہبی تنظیم کے مرکزی عہدیدار ہاشم علی ہاشو کے تحریک طالبان سے قریبی روابط کے بارے میں سراغ رساں اداروں کی دو ٹیمیں تفتیش کررہی ہیں ، دینی مدرسہ کے طلباء کے ورثاء نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سوموٹو نوٹس لے کر طلباء کی رہائی کی اپیل کی ہے اور ان گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں