ساہیوال، 6 گھنٹے مقابلے کے بعد 6 لاکھ سرکی قیمت والے 2 اشتہاری ڈاکو ہلاک

پیر 8 جون 2009 19:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جون ۔2009ء) نواحی چک161نائن ایل کے قریب غازی آباد پولیس اورڈاکوؤں میں چھ گھنٹے پولیس مقابلہ میں چھ لاکھ روپے سر کی قیمت والے دواشتہاری ڈاکو ہلاک ،مرنے والے دونوں ڈاکوؤں کے نام عاشق اورعباس ہیں ان دونوں ڈاکوؤں اوردہشتگردوں کیخلاف قتل،مسافربسوں کو لوٹنے ،دہشتگردی ایکٹ اورڈاکہ کی وارداتوں کے 64مقدمات اوکاڑہ، پاکپتن ،قصور، شیخوپورہ، لاہور اورساہیوال میں درج ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی، ایس پی انوسٹی گیشن احمد نواز چیمہ اور ڈی ایس پی چیچہ وطنی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی انہوں نے بتایا کہ دونوں ڈاکوؤں نے چک118 سے اتوار کی رات نو بجے چک116 بارہ ایل کے قریب محمد شفیق ڈاکوؤں اور پولیس مقابلہ ہوا اور چھ گھنٹے بعدازاں ڈاکومارے گئے مجرم دس سال سے ڈاکہ ،دہشتگردی ،مسافربسوں کو لوٹنے اورقتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے اوراشتہاری چلے آرہے تھے آئی جی پولیس پنجاب نے دوڈاکوؤں کو ہلاک کرنے پر پولیس پارٹی کو نقدانعامات اورترقیاں دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں