ساہیوال ، مختلف ٹریفک حادثات میں2ڈرائیوروں سمیت چارافراد جاں بحق، سات زخمی، کرنٹ لگنے سے ایک جنریٹر آپریٹر جاں بحق

بدھ 3 جون 2009 15:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہو گئے جبکہ جنریٹر آپریٹر عرفان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر ہڑپہ بائی پاس کے قریب ہوا جہاں چیچہ وطنی ایک میت لے کر جانیوالی تیزرفتار ایمبولینس نمبر4557 ایل اوکے اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور محمد عاشق اورمحمد اشرف جاں بحق اور شہباز احمد شدید زخمی ہو گیا۔

دوسرا حادثہ ساہیوال پاک پتن روڈ پر سکھ بیاس کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار ویگن الٹ جانے سے ایک مسافر انوارالحق جاں بحق اور چھ مسافرزخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔جبکہ جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب ایک شخص عبدالجبار تیز رفتار ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ غلہ منڈی میں ایک فیکٹری کا جنریٹر چلاتے ہوئے جنریٹر آپریٹر عرفان کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں