بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر تیزرفتار مسافر کوچ درخت سے ٹکراگئی، چارمسافر خواتیندجاں بحق،پندرہ مسافر شدید زخمی

اتوار 31 مئی 2009 14:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی ۔2009ء) بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر موضع لونڈ کے قریب ایک تیزرفتار مسافر کوچ درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں چارمسافر خواتین ہلاک اورپندرہ مسافر شدید زخمی ہوگئے مرنے والوں میں شمیم اختر،شہناز اختر ،شمیم بیگم اورسکینہ کی لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ پندرہ مسافروں میں سے شاہین، ظفر ،اختر حسین، ریاست علی اور ڈرائیور عدنان سمیت پانچ افراد شدید زخمیوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے بتایاگیا ہے ایک مسافر کوچ نمبر3334ایم این این میں چک186 سے دوخاندانوں کے 22 افراد ایک رشتہ دار کے جنازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ایک گدھا گاڑی کواوورٹیک کرتے ہوئے مسافر کوچ تیزرفتاری کے سبب درخت سے ٹکرا گئی پولیس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرادیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں