ساہیوال، ہڑپہ بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ہفتہ 23 مئی 2009 13:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی ۔2009ء) ساہیوال میں ہڑپہ بائی پاس کے قریب بے قابو ٹرالرمسافر وین سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسافرکوچ ملتان سے ساہیوال جارہی تھی کہ ہڑپہ بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر موقع پر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کو ریسکیوٹیموں نے ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کردیاہے،جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں