ساہیوال، معمولی بات پرسیکنڈ ایئر کے طالب علم کو گولی مار کر ہلاک جبکہ کزن گولی لگنے سے شدید زخمی

جمعہ 22 مئی 2009 13:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی ۔2009ء) نواحی چک97سکس آر میں معمولی بات پر گورنمنٹ کالج ساہیوال کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم وقاص احمد کو گولی مار کر ہلاک اور کزن محمد حنیف گولی لگنے سے شدید زخمی، واقعات کے مطابق وقاص اور مدثر کے درمیان معمولی بات پرجھگڑا ہوا جس کامدثر نے برامنایا اور بھرے بازار میں سے گزرتے ہوئے وقاص احمد اور اس کے کزن پرمدثر اور اس کے ساتھی مقصود نے پستولوں سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وقاص احمد ہلاک اور محمدحنیف شدید زخمی ہوگئے پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ درج کرلیا ہے اوردونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا زخمی محمد حنیف کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں