ساہیوال،ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 76 ہزار900روپے کی نقدی اور تین موبائل چھین لیے،ایک زمیندارموٹرسائیکل سے محروم

جمعہ 22 مئی 2009 13:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی ۔2009ء) ساہیوال عارفوالا روڈ پر چک نمبر108نائن ایل کے قریب پانچ ڈاکوؤں نے گزشتہ رات ناکہ لگا کر بارہ کار سواروں کو لوٹ لیا76 ہزار900روپے کی نقدی اور تین موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ،واقعات کے مطابق چک 152 نائن ایل کازمیندار محمد سہیل اقبال ساہیوال اپنے رشتہ داروں سے ملنے اپنی کارنمبر1753ایل ای اے میں جارہے تھے کہ 5 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر جہاں محمد سہیل اقبال اوردیگر تین کاروں کے سواروں کو روک کرنقدی اورموبائل چھین لیے اورفائرنگ کرتے ہوئے پانچ ڈاکو دو موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کرلیاہے ابھی تک ڈاکوؤں کاکوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا دریں اثناء چک33 کے قریب ایک زمیندار لال حسین سے دونقاب پوش ڈاکوؤں نے اس کی موٹر سائیکل نمبر340 کے بی ایس اورنقدی 48ہزارچھین لی اور فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں