ساہیوال میں گرمی کی شدید لہر ،تین افراد ہلاک

اتوار 17 مئی 2009 18:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں گرمی کی شدید لہر سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ کوٹ خادم علی شاہ کا واپڈا کا ریٹائرڈ ملازم ، غلہ منڈی کی عذرا اور قصبہ نورشاہ کا نور الٰہی شدید گرمی کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لائے گئے مگر وہ دم دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

گرمی کی لہر کے سبب برف فروشوں نے برف کے بہاؤ پانچ روپے کلو سے بڑھا کر دس روپے کلو کر دیئے ہیں ۔ ضلع ساہیوال میں درجہ حرارت 47 گریڈ تک نیچے آ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں