ساہیوال-باپ کے قتل کا بدلہ---تین بھائیوں نے ہوٹل مالک کو گولیوں سے بھون ڈالا

ہفتہ 16 مئی 2009 15:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی ۔2009ء) دن یہاڑے جوہر ٹاؤن میں باپ کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطرہوٹل کے مالک عبدالرحمان کی آنکھوں میں گولیاں مار کر بھون ڈالا-عبدالرحمان موقع پرہلاک- واقعات کے مطابق عرصہ چار سال قبل اختر بجلی کے باپ امام الدین کو عبدالرحمان مقتول کے بیٹے امجد نے قتل کر دیا اور چند یوم قبل قتل کے مقدمہ سے بری ہو کر ملزم امجد آ گیا جس پر اختر علی‘ اشرف علی اور اکبر علی تین بھائیوں نے انتقام کا منصوبہ بنایا اور عبدالرحان جب بائیسکل پر شہر جا رہا تھا تو تینوں بھائیوں نے پستولوں سے عبدالرحمان کی آنکھوں میں گولیاں مار کر بھون ڈالا اور فرار ہو گئے عبدالرحمان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا- پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں