ضلع ساہیوال میں شدید گرمی کی لہر کے سبب مزید چار افراد جاں بحق

ہفتہ 16 مئی 2009 15:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں شدید گرمی کی لہر کے سبب مزید چار افراد جاں بحق ہو گئے واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں سولہ سولہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بائیس بائیس گھنٹے کی ہو گئی-واپڈا کے خلاف مظاہرہ- تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 46 سنٹی گریڈ تک رہا شدید گرمی کے سبب ایک محنت کش کی بوڑھی ماں بیوہ فتح بی بی 70 سالہ‘ وائی بلاک کے ٹیلر کے بیوہ ہدایت 75 سالہ‘ حیدداد معانی کا نواز چالیس سالہ اور نور شاہ کا اقبال چوالیس سالہ ہلاک ہو گئے واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں سولہ سولہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بائیس بائیس گھنٹے سے تجاوز کر گئی ہے فرید ٹاؤن اور دوسرے علاقوں میں واپڈانے تاروں کی مرمت کے بہانے صبح آٹھ بجے سے چار بجے تک مسلسل آٹھ گھنٹے بجلی کی سپلائی بند رکھی جن پر فرید ٹاؤن ایف بلاک کے مکینوں نے واپڈاکے رویہ پر شدید احتجاج کیا ہے- واپڈا کے ڈپٹی منیجر مہر اللہ یار کی مداخلت پر آٹھ گھنٹے بند بجلی کی سپلائی بحال کی گئی اور واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تاروں کی مرمت مساجد میں اعلان کے بعد مقررہ وقت میں کیا جائے-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں