ساہیوال ، کورٹ میرج کرنے والی لڑکی کو خاوند اور سسر نے زہر دے کر قتل کردیا

جمعہ 15 مئی 2009 18:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی ۔2009ء) نواحی چک 59 جی ڈی میں لو میرج کرنے والی لڑکی سکینہ کو خاوند ناصر اور سسر نے زہر دے کر قتل کردیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوگی ، تفصیلات کے مطابق ملتان کی سکینہ ساہیوال کے ناصر سے محبت کرتی تھی اور دونوں نے سول کورٹ کے ذریعے شادی کرلی ، خاوندناصر اور سسر منیر احمد نے اسے کئی مرتبہ گھر سے بھاگنے کا طعنہ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، سکینہ نے اپنے خاوند کے گھر سے والدین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا اور خاوند سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے آزاد کردے ، جس پر اسے پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دودھ میں زہر دے دیا گیا ، جس پر اس کی حالت خراب ہوگئی تو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی سکینہ کے خاوند ناصر کو پولیس نور شاہ نے گرفتار کرلیا ، پولیس کا موقف ہے کہ سکینہ نے خاوند اور سسر کے تشدد سے تنگ آ کر زہر پی لیا ہے ، جبکہ سکینہ کے والدین نے ان پر اس کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے اور اہل محلہ نے بھی سکینہ کو زہر دینے کی تصدیق کی ہے ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفیہ کی موت زہر اور تشدد سے ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں