ساہیوال ، گرمی کی شدت سے تین افراد چل بسے

جمعہ 15 مئی 2009 18:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی ۔2009ء) ضلع ساہیوال شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ گھنٹے اور بائیس گھنٹے ہونے کے سبب شدید گرمی سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ، شدید گرمی کی لہر سے ضلع ساہیوال کا درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، چک 186/G-L کی نور بھری اور چک 33/12.L کے محمد اشرف گرمی کے سبب بے ہوش ہوگئے ، تینوں کو امراض دل کے وارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ، جہاں تینوں دم توڑ گئے ، واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری علاقوں میں 14-14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 22-22 گھنٹے کی جارہی ہے ، جس سے گرمی کی شدت میں اور اضافہ ہوگیا ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں