ساہیوال،مختلف ڈکیتیوں میں شہری لاکھوں روپے اورگاڑی سے محروم،بیوپاری زخمی

جمعرات 7 مئی 2009 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 مئی ۔2009ء) ساہیوال کے نواح میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے غلام عباس بیوپاری کوشدید زخمی کردیا آٹھ لاکھ چارہزار روپے کی نقدی وغیرہ لوٹ کرفرار ہوگئے پہلی واردات چک41 میں ہوئی یہاں ایک بیو پاری غلام عباس کو دوڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرکے نقدی دس ہزار روپے اوردوموبائل چھین کرفرارہوگئے زخمی کی ہسپتال میں حالت نازک ہے دوسری واردات چک86 سکس آرمیں ہوئی یہاں ایک موبائل کمپنی کے ٹاور سے محمد اسد کویرغمال بنا کردو لاکھ 94 ہزار روپے کی بیٹریاں چھین کر لے گئے تیسری واردات ضلع کچہری سے محمدیاسین کو اس کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی کار نمبر1683سے محروم دوڈاکوؤں نے کردیاپولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں