ساہیوال، ڈاکوؤں نے زمیندار کو اغوا کرلیا، گھر سے چار لاکھ روپے کے زیوارات و نقدی لوٹ لی

اتوار 3 مئی 2009 15:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 مئی ۔2009ء) نواحی چک2ٹن ایل کے قریب چارڈاکوؤں نے ایک زمیندار ریاض امتیاز کو اغواء کرکے لوٹ لیا ایک ڈاکو ابرار نامی گرفتار،صنعتکار کے گھر سے چارلاکھ روپے کے زیورات اورنقدی لوٹ لی واقعات کے مطابق ہڑپہ کازمیندارریاض امتیاز اپنے دو دوستوں کے ساتھ کھیتوں کو گیا تو آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکوؤں نے روک کر نقدی چار ہزار روپے اورموبائل چھین لیا اورزمیندار ریاض امتیاز کو اغواء کرکے کارمیں ڈالا اورلے گئے بعد ازاں جنگل میں رسیوں سے باندھ کر پھینک گئے پولیس ہڑپہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اورڈاکوؤں کا سراغ لگا کرایک ڈاکو ابرار حسین کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں