ساہیوال، رسم مہندی میں فائرنگ کرنیوالے دو افراد گرفتار

اتوار 3 مئی 2009 15:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 مئی ۔2009ء) نواحی چک109/12L میں رسم مہندی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے انور رحمان کے کزن کی شادی کی رسم مہندی میں ہفتہ کی رات زبردست آتش بازی ہوئی جس سے علاقہ گولہ باری اور دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے بعد نوجوانوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں