ساہیوال‘ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق‘سات زخمی

ہفتہ 2 مئی 2009 15:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 مئی ۔2009ء) یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افرادجاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے جن میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پہلا حادثہ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر چک 44 جی ڈی کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار الٹ جانے سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے دو افراد سبطین اور اشفاق کزن جاں بحق اور ان کی بیویاں رضیہ‘ نغمانہ اور چار بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو بچوں کی حالت نازک ہے- دوسرا حادثہ شرس والد موٹر ڈیرہ رحیم روڈ پر ڈیرہ رحیم کے قریب ہوا یہاں ایک تھریسر کا مالک موٹر سائیکل سوار محمد رمضان کی موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا-تیسیر حادثہ 73 کے قریب ہوا یہاں ایک مسجد کا خطیب قاری نذیر احمد اور اس کا بھائی عادل موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر سے ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گئے دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں