ساہیوال،والدہ اوربیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکرنوجوان نے خودکشی کرلی

جمعہ 1 مئی 2009 16:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی ۔2009ء) نواحی چک98نائن ایل میں ساس بہو کی لڑائی سے تنگ آکر تین بچوں کے باپ محمد صدیق نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرزندگی کاخاتمہ کرلیا تفصیلات کے مطابق محمد صدیق کی بیوی اوراس کی ماں کے درمیان اکثرلڑائی جھگڑا رہتاتھا جمعہ کو دونوں میں جھگڑا ہوا جس پرصدیق نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں