ساہیوال‘شراب سے منع کرنے پر خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا

جمعہ 1 مئی 2009 16:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی ۔2009ء) نواحی چک 70 فور آر میں شرابی خاوند نے بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا واقعات کے مطابق چالیس سالہ زینب کا خاوند سعید خان شرابی تھا- سعید خان کو اس کی بیوی نے کئی بار روکا کہ وہ شراب پی کر گھر نہ آئے کیونکہ اس سے اس کی رشتہ داروں میں بدنامی ہوتی ہے ملزم سعید خان جمعہ کو پھر شراب پی کر آیا تو اس کی بیوی زینب نے برا بھلا کہا تو سعید خان نے مشتعل ہو کر اپنی بندوق سے فائرنگ کر کے زینب کو ہلاک کر دیا پولیس نورشاہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں