ساہیوال‘ لوہا چوروں کے ہاتھوں اغواء کئے گئے ریلوے پولیس کے دو اہلکار بازیاب‘دو ملزم گرفتار

جمعہ 1 مئی 2009 16:23

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی ۔2009ء) ریلوے پولیس کے اے ایس آئی رانا محمد ارشد اور ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشاد کو لوہا چوروں نے اغواء کر کے بند کر دیا-پولیس نے دونوں کو بازیاب کرا لیا-دونوں پولیس اہلکار ملزموں کے تشدد سے شدید زخمی دو ملزم گرفتار کر لیے گئے-واقعات کے مطابق ریلوے لائن سے ایک لاکھ روپے مالیت کا لوہا چوری کر کے چھ ملزموں کا ایک گروہ ایک ٹرک میں لوڈ کر کے لے جایا جا رہا تھا کہ پولیس کے دونوں آفیسروں نے پکڑ لیا جس پر ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے ویران جگہ پر مکان میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دیا اور لوہا چوری کر کے لے گئے پولیس غلہ منڈی نے ایک اطلاع پر پولیس اہلکاروں کے اغواء کی خبر پر تلاشی شروع کر دی اور ایک ریلوے کوارٹر سے دونوں نظر بند اہلکاروں کو برآمد کر لیا تو دونوں ملزمان کے تشدد سے شدید زخمی تھے انہیں ہسپتال داخل کرا دیا اور دو ملزموں آصف اور فہیم کو گرفتار کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں