ساہیوال،منگنی ٹوٹنے پرلڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکرخود کشی کرلی،بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے ٹرین تلے آکرجان دیدی

بدھ 29 اپریل 2009 15:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل ۔2009ء) یہاں نواح میں بیس سالہ لڑکی صوبیہ نے منگنی ٹوٹنے پراورنامعلوم نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکرٹرین کے آگے چھلانگ لگاکرجان دیدی صوبیہ کی منگنی اپنے کزن سے ہوئی تھی کہ دونوں خاندانوں میں لڑائی جھگڑا ہوگیا اورمنگنی ٹوٹ گئی جس پر دل برداشتہ ہوکر اس نے گند م میں رکھنے والی گولیاں کھالیں ا ورمقامی ہسپتال میں چل بسی دریں اثناء نورمحمد موکل ریلوے اسٹیشن کے قریب بے روزگاری سے تنگ آکر ایک نوجوان نے بدھ کو علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے آگے کود کرجان دیدی متوفی کی لاش کے ٹکڑے بکھر گئے پولیس نے لاش قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں