ساہیوال ، ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک، چارپولیس اہلکاروں سمیت سات شدیدزخمی ہوگئے

بدھ 29 اپریل 2009 15:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک اورسات شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں میں تین ایلیٹ فورس اہلکاروں اورایک پولیس سب انسپکٹر کی حالت ہسپتال میں نازک ہے پہلا حادثہ پاک ایونیو کے قریب ہوا یہاں سٹاف نرس کاخاوند شاہدموٹرسائیکل کے قریب ہوا یہاں سٹاف نرس کاخاوند شاہد موٹرسائیکل کے حادثہ میں ہلاک ہوگیا دوسرا حادثہ ساہیوال عارفوالا روڈ پر چک49 ای بی کے قریب ہوا یہاں موٹرسائیکل نمبر4200پی کے اورگدھاریڑھی میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارحاکم دین اوراسکابھائی نوردین شدید زخمی ہوگئے حاکم دین ہسپتال میں چل بسا تیسراحادثہ ساہیوال بورے والا روڈ پر چک 164 کے قریب موٹرسائیکل کے حادثہ میں شدید زخمی ہونے والانوجوان اقبال ہسپتال میں دم توڑ گیا چوتھا حادثہ جی ٹی روڈ پرچک187کے قریب ہوا یہاں ایلیٹ فورس کی سرکاری گاڑی اورٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں چارملزم شدید زخمی ہوگئے جن میں سعید محمدنیلم اورعمرسعید اے ایس آئی کی حالت ہسپتال میں نازک ہے پانچواں حادثہ جی ٹی روڈ پرچک 63فائیو ایل کے قریب ہوایہاں کارنمبر796اے پی ایف اورٹریکٹر ٹرالی نمبر9346 ایس ایل نائن میں تصادم کے نتیجہ میں کار سوار بہاولنگر پولیس کاسب انسپکٹر محمدجاوید اوراس کا بھائی پرویزشدید زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں