ساہیوال، ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق،محنت کش کی پراسرارحالت میں لاش برآمد

پیر 20 اپریل 2009 15:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک حادثات میں تین افراد ایک مزدور عبدالفغور کی پراسرارحالت میں راجباہ کے کنارے لاش برآمد ،پہلاحادثہ جی ٹی روڈ ہڑپہ کے قریب ہوا یہاں ایک تیزرفتار کارنمبر8596 نے نامعلوم کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہلاک ہوگیا حاجی انور حادثہ کے بعد فرار فرار ہوگیا دوسراحادثہ بورے والا روڈپر ہوایہاں سات سالہ بچے زبیرکو ایک کار نے روند ڈالا جوبعد ازاں چل بسا تیسراحادثہ میں موٹر سائیکل سے گر کر ایک طالب علم شہادت ہلاک ہوگیا جبکہ چک115 کے قریب راجباہ 12 ایل سے ایک پچاس سالہ شخص عبدالفغور کی لاش پراسرار حالت میں پائی گئی متوفی کی لاش کے پاس اس کی سائیکل بھی پڑی تھی محنت کش عبدالفغور مزدوری کیلئے شہر گیا ہوا تھا کہ پراسرارحالت میں ہلاک ہوگیا موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں