صدرنے ساہیوال کے علاقہ نورشاہ کو گیس کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی

پیر 20 اپریل 2009 15:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل ۔2009ء) صدرپاکستان آصف علی زرداری نے نورشاہ کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی اورسوئی گیس نادرن گیس کے جنرل منیجر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نورشاہ کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سروے کاکام فوری مکمل کریں صدر نے یہ ہدایت پیپلزپارٹی نورشاہ کے صدر ذاکرحسین برال کی طرف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام بینظیر بھٹو کے تحریر شدہ وعدہ کی طرف توجہ دلانے پر جاری کی ذاکرحسین کو بینظیربھٹوشہید جمہوریت نے پارٹی کے برسراقتدارآنے کے بعد نورشاہ کو سوئی گیس دینے کا وعدہ تحریری لکھ کردیاہواتھا جو ذاکرحسین نے آکسفورڈیونیورسٹی کے اڈریس پربلال بھٹو زرداری کوبھیجابلال بھٹو زرداری نے نورشاہ کو سوئی گیس کو وعدہ پورا کرنے کیلئے صدر آصف علی زرداری کو سفارش کی جس پر صدر پاکستان نے نورشاہ کو سوئی گیس کی فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں