ساہیوال‘نواحی گاؤں امانوالہ میں پنچائت کے دوران ہنگامہ آرائی‘ایک شخص جاں بحق

جمعہ 10 اپریل 2009 15:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل ۔2009ء)نواحی گاؤں امانوالہ میں پنچائت کے دوران ہنگامہ آرائی-سرفراز ڈوگر کو چھریاں مار کر ہلاک کر دیا گیا واقعات کے مطابق چک 413 ای بی کے سرفراز ڈوگر کی سالی کو اس کا پڑوسی عباس اغواء کر کے اومانوالہ بنگلہ لے آیا جمعرات کی رات سرفراز ڈوگر دیگر معززین کے ہمراہ عباس کے پاس پنچائیت لیکر آگیا پنچائیت میں سرفراز ڈوگر اور عباس کے دوست اشفاق نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور سرفراز ڈوگر کی سالی کی کردار کشی کی جس پر عباس اور مشتاق نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنچائیت میں سرفراز ڈوگر کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی-

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں