ساہیوال، ڈاکواینگروفوڈ پلانٹ کے ڈرائیور کو کنٹینر سمیت اغواء کرکے لے گئے ،ملازمین کاشدید احتجاج

جمعہ 10 اپریل 2009 15:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اپریل ۔2009ء) ساہیوال پاک ٹین روڈ پر بائی پاس کے قریب ڈاکواینگروفوڈ پلانٹ کے ڈرائیور غلام رسول کو کنٹینر سمیت اغواء کرکے12لاکھ روپے کے دودھ کے کارٹن لے گئے ڈرائیور بازیاب نہیں ہوسکا،ملازمین کاشدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینگروفوڈ پلانٹ سے ایک کنٹینرنمبر5908 میں رات کوملک پیک کے بارہ لاکھ روپے مالیت کے کارٹن لوڈ کرکے ڈرائیور غلام رسول لاہور جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے کنٹینر کوڈرائیور سمیت اغواء کرلیا اورملک پیک کے کارٹن مالیت بارہ لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے اورکنٹینر شورکوٹ کے قریب چھوڑ کرفرار ہوگئے پولیس پارٹی تفتیش کیلئے شورکوٹ پہنچی گئی انسپکٹر وفوڈ کے ملازمین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرائیور غلام رسول ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکا اس لیے خدشہ ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو قتل کرکے لاش ٹھکانے لگادی ہے جس پرپولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں