ملتان سے لاہور جانیوالی ریل کار پر نامعلوم افرادکاپتھراؤ،انجن تباہ ہوگیا،ٹرینوں کی آمدمعطل ہوگئی

جمعرات 9 اپریل 2009 12:52

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09اپریل 2009 ء) ملتان سے لاہور جانیوالی ریل کار115اپ پرمحمدموکل ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افرادکاپتھراؤ،انجن تباہ ہوگیا،ٹرینوں کی آمدمعطل ہوگئی ریلوے پولیس اورغلہ منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی تاہم ریل کار پرپتھراؤ کرنے والوں کاسراغ نہیں چل سکا ریل کارکو یوسف والاکے قریب ریلوے سٹیشن پر روک لیاگیا نیاانجن خانیوال سے لاکر ٹرین کو لاہور روانہ کیا گیا نامعلوم افراد کے پتھراؤ سے کئی مسافر بھی زخمی ہوئے ریل کار تین گھنٹے انجن تباہ ہونے کے سبب رکی رہی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں