ساہیوال، چاربھانجوں نے ناجائز تعلقات پرماموں کواینٹیں مار مارکرہلاک کردیا

ہفتہ 28 مارچ 2009 14:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ ۔2009ء) نواحی چک65جی ڈی میں چار بھانجوں نے ماموں غلام مرتضیٰ کو اینٹیں مارمار کرہلاک کردیا سنگ باری سے غلام مرتضیٰ موقع پر ہلاک ہوگیا واقعات کے مطابق اسی چک کے ذوالفقار کی بیوی زاہدہ کے اس کے ماموں غلام مرتضی سے ناجائز مراسم تھے اور وہ (ذوالفقار)اپنا گاؤں کماں اسلام چھوڑ کربیوی سمیت اس چک65جی ڈی میں آکر آباد ہوگیالیکن ذوالفقار کاماموں غلام مرتضیٰ جمعہ کی رات کو اس چک میں آگیا اور صبح سویرے زاہدہ سے ملنے پہنچ گیا جس پر غلام مرتضی کے چار بھانجوں ذوالفقار سعید حضور اوروحید نے اینٹیں مار مار کر مرتضی کو ہلاک کردیا اورزاہد نے چھپ کرجان بچائی پولیس نورشاہ نے مقدمہ درج کرکے ذوالفقار کو گرفتار کرلیا دوسرے تین ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں