ساہیوال، ڈاکہ کی دووارداتوں میں کئی لٹ گئے

ہفتہ 28 مارچ 2009 14:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ ۔2009ء) یہاں ڈاکہ کی دووارداتوں میں اشٹام فروش آصف رضانواز اورزمیندار سردار محمد کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا پہلی واردات لوکل کالونی میں ہوئی یہاں اشٹام فروش آصف رضا نواز سے تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل نمبر6528چھین لی اورفرار ہوگئے دوسری واردات 187نائن ایل میں ہوئی یہاں ایک زمیندار سردار خان کے گھرداخل ہوکرچار ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمروں میں بند کردیا نقدی 20ہزار روپے اوردولاکھ روپے کے زیورات لائسنسی بندوق اوررائفل چھین لی اور ایک موبائل بھی لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں