ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے

جمعہ 27 مارچ 2009 17:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ ۔2009ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق اورچار زخمی ہوگئے پہلا حادثہ یوسف والا نور شاہ روڈ پر چک78کے قریب ہوئی یہاں ایک ٹریکٹر ٹرالی نمبر2903 راجباہ میں گرنے سے ڈرائیور اقبال جاں بحق ہوگیا جس کی لاش راجباہ سے نکال لی گئی دوسراحادثہ جی ٹی روڈ اڈا کمیر پرہوا یہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان طارق نے دوسالہ بچی وجیہہ رباب کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تیسرا حادثہ نورشاہ فیصل آباد روڈ پر چک45جی ٹی روڈ کے قریب ہوا یہاں ایک تیزرفتار کار21900الٹ جانے سے فیصل آباد کاتاجر فرزندجاں بحق اوراس کی بیوی تین بچے زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں