ساہیوال، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو آٹھ لاکھ سے زائد کی نقدی اورزیورات لوٹ کرفرارہوگئے

جمعہ 27 مارچ 2009 17:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ڈاکہ کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو8لاکھ 79ہزار روپے کی نقدی زیورات اورموبائل لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ پہلی واردات چک87نائن ایل میں ہوئی یہاں آتشی اسلحہ سے مسلح آٹھ ڈاکوؤں نے انگلینڈ پلٹ چوہدی سردار محمد کے گھر داخل ہوکر خواتین اور چوہدری سردار محمد کو یرغمال بنالیا اوراسلحہ تان کر چار لاکھ 58ہزار روپے چھین لیے اس دوران پولیس پہنچ گئی ڈاکوؤں اورپولیس کے مابین ایک گھنٹہ تک فائرنگ کے باوجود ڈاکو کھیتوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوسری واردات چک90نائن ایل میں حاکم کے آٹا کے ڈپو پر ہوئی یہاں موٹر سائیکل سوارتین ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے25ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے تیسری واردات قصبہ ہڑپہ میں ہوئی یہاں محمد الیاس کے گھرداخل ہوکر تین ڈاکوؤں نے 16ہزارروپے کی نقدی اورتین لاکھ ورپے کے زیورات چھین کر لے گئے چوتھی واردات چک116نائن ایل میں ہوئی یہاں ملک ندیم اسلم سے تین ڈاکوؤں نے 71ہزار60روپے کی نقدی اورنئی موٹرسائیکل یاماہا چھین کر فرار ہوگئے ڈاکہ کی پانچویں واردات فریدیہ روڈ پر ہوئی جہاں محمد اشرف سے تین ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر نقدی 9ہزارروپے اورموبائل چھین لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں