ساہیوال، ساس کے جھگڑوں سے تنگ آکربہونے خود کشی کرلی

بدھ 25 مارچ 2009 17:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ ۔2009ء) نواحی چک74فائیوایل میں ساس کی لڑائی سے تنگ آکر 36سالہ خاتون نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کرزندگی کاخاتمہ کرلیا واقعات کے مطابق محمد یار کی بیوی شہناز اور اس کی ساس کے درمیان کافی عرصے سے جھگڑا چلا آرہا تھا بدھ کو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو خاوند نے بھی بیوی کی پٹائی کی جس پر احتجاج کرتے ہوئے شہناز نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایاگیاجہاں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں