ساہیوال، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 4لاکھ 19ہزار کی نقدی اورزیورات لوٹ لیے، تین گرفتار

جمعہ 20 مارچ 2009 16:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ ۔2009ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ساہیوال میں ڈاکہ کی وارداتوں میں چار لاکھ 19 ہزار روپے کی نقدی، زیورات اورموبائل لوٹ لیے گئے پولیس کانسٹیبل ظہور احمد کونشہ آورجوس پلاکر لوٹ لیا کانسٹیبل کی ہسپتال میں حالت نازک ہے تین ڈاکو گرفتار کرلیے گئے پہلی واردات چک 54 فائیو ایل میں ہوئی یہاں آتشیں اسلحہ سے مسلح سات ڈاکوؤں نے غلام رسول ٹھیکیدار کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا ایک لاکھ روپے کی نقدی ،تین لاکھ تین ہزار روپے کے زیورات اورچارموبائل چھین کرفرار ہوگئے دوسری واردات منیر شاہ میں ہوئی یہاں چار ڈاکوؤں نے ریاض احمد سے نقدی چھ ہزار روپے چھین لی اور ریاض احمد کو درخت سے باندھ کرفرار ہوگئے تیسری واردات جی ٹی روڈ پر ایک مسافر بس میں ہوئی جہاں ایک کانسٹیبل ظہور احمد کو نشہ آور جوس پلا کر دس ہزار روپے لوٹ لیے ظہور احمد کو بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال داخل کرادیاگیا ہے جہاں حالت نازک ہے پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی اور تین ڈاکو ذاکر، اصغر اورشوکت علی کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں