ساہیوال‘ 24 گھنٹوں میں چار ڈاکے لاکھوں کے زیورات اور سامان لوٹ لیا گیا‘چھ ڈاکو گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2009 14:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ ۔2009ء) ضلع ساہیوال میں ڈاکہ کی چار وارداتوں میں چار لاکھ 84 ہزار روپے کے زیورات اور موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی گئی-ڈاکو ایک کار بھی لے گئے چھ ڈاکو گرفتار-پہلی واردات کوئلہ ادیب کے قریب جنگل میں ہوئی یہاں سے عارف لطیف اور اس کے دو ساتھیوں سے آٹھ ڈاکوؤں نے بائیس ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین لیے اور انہیں رسیوں سے باندھ کر فرار ہو گئے-دوسری واردات انصار روڈ پر فہیم عباس اور اس کے ساتھیوں حافظ شکیل‘ وسیم شاہد اور احمد کمال کو یرغمال بنا کر ڈاکوؤں نے انچاس ہزار روپے کی نقدی تین موبائل چھین کر لے گئے تیسری واردات میں اقبال نگر سے اعظم نواز سے کار مالیت چار لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے اسی طرح دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوؤں نے نقدی دیگر سامان اور موبائل چھین لیے-پولیس نے ڈاکوؤں کے گروہ کا سراغ لگا کر چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا-

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں