ساہیوال میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کا شدید احتجاج

جمعرات 19 مارچ 2009 14:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ ۔2009ء) واپڈا میپکو ساہیوال سرکل نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ بارہ گھنٹے شروع کر دی ہے جس سے شہری تڑپ اٹھے-کوٹ فرید کوٹ اللہ دین ‘قادر آباد‘ہڑپہ اسٹیشن اور غلہ منڈی کے شہریوں کے احتجاجی مظاہرے-تفصیلات کے مطابق گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے واپڈا نے بغیر کسی اعلان کے طارق بن زیاد کالونی‘جھال روڈ‘ نئی آبادی‘فرید ٹاؤن سکیم نمبر دو‘ سکیم نمبر تین‘ پاک پٹن بازار‘چرچ روڈ ‘کوٹ خادم علی شاہ‘شامان ٹاؤن‘شاداب ٹاؤن اور دوسرے شہری علاقوں میں رات چار چار گھنٹے اور دن کو چار چار گھنٹے کی بغیر کسی شیڈول کے لوڈ شیڈنگ شروع کر دی جبکہ دیہی علاقوں میں رات کو چھ چھ گھنٹے اور دن کو چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کے پتلے جلائے اور مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں