ساہیوال،ڈکیتی کی چاروارداتوں میں ڈاکو ساڑھے تین لاکھ کی نقدی، دو موٹرسائیکل چھین کر فرار

بدھ 18 مارچ 2009 15:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ ۔2009ء) ڈکیتی کی چار وارداتوں میں ڈاکو تین لاکھ 65ہزار ورپے کی نقدی دوموٹرسائیکل اورتین موبائل لوٹ کرفرار ہوگئے پہلی واردات طارق بن زیاد کالونی میں ہوئی یہاں محمد رفیق کی دکان سے دونقب پوش ڈاکوؤں موٹرسائیکل سواروں نے نقدی دس ہزار روپے اورموبائل چھین لیا دوسری واردات موضع اکبر شاہ کے قریب ہوئی یہاں ایک زمیندار ارشد شاہ کھگہ سے تین ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نمبر4672ایل ایل ایم مالیت 55 ہزار روپے پستول دکھا کر چھین لی اورفرار ہوئے تیسری واردات سکیم نمبر 3فرید ٹاؤن میں ہوئی یہاں محمد شفیق کو اس کی موٹرسائیکل نمبر946ایس ایل او مالیت ساٹھ ہزار روپے سے محروم کردیا گیا چوتھی واردات چک 50 کے ایل میں زمیندار محمد انور جٹ کے گھر ہوئی یہاں آتشیں اسلحہ سے مسلح 8 ڈاکوؤں نے 15 ہزار روپے کی نقدی اور سوا دو لاکھ روپے مالیت کے زیورات اورموبائل چھین کراہل خانہ کو تشدد کرکے کمروں میں بند کرگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں