ساہیوال، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی،گن پوائنٹ پر دوموٹرسائیکل، لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی

منگل 17 مارچ 2009 15:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ ۔2009ء) ساہیوال کے نواح میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈاکہ کی چار وارداتوں میں دولاکھ گیارہ ہزار روپے کی نقدی دوموٹرسائیکل اورموبائل لوٹ لیے گئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار طارق جمیل رحمانی شدید زخمی پہلی واردات چک 70میں ہوئی یہاں سکندر علی بیو پاری کی موٹرسائیکل مالیت پچاس ہزار روپے چارڈاکوؤں نے پستول رکھ کر چھین لی اور فرار ہوگئے دوسری واردات چک 65جی ڈی میں ہوئی یہاں طالب سین اور اس کے دوست سے دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اورنمبری مالیت ساٹھ ہزار روپے اورنقدی پندرہ ہزار سات سو روپے اوردوموبائل چھین لیے اورفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تیسری واردات چک24کے قریب ہوئی یہاں رحیم ظفر لنگڑیال زمیندار سے سات ڈاکوؤں نے نقدی لوٹ لی 39500ہزار روپے اورموبائل وغیرہ46ہزار روپے مالیت لوٹ کرلے گئے چوتھی واردات میں قصبہ کمیرمیں ایک دکاندار طارق جمیل کو تین ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کرشدید زخمی کردیا زخمی کی حالت ہسپتال میں نازک ہے پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں