فیصل آباد روڈ پر موٹرسائیکل اورگدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹا سمیت 3افراد جاں بحق

جمعہ 13 مارچ 2009 17:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ ۔2009ء) ساہیوال فیصل آباد روڈ پر چک 44جی ڈی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ماں بیٹا رضیہ اور ایک شخص شفاعت جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ماں بیٹا ایک موٹرسائیکل نمبر1917پی کے پر نورشاہ سے اپنے چک 22جی ڈی جارہے تھے کہ کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی دونوں کوزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں