پاکپتن سے بارہ لیگی رہنماؤں کو سنٹرل جیل ساہیوال میں بند کردیا گیا

جمعہ 13 مارچ 2009 17:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ ۔2009ء) پاکپتن ضلع میں مسلم لیگ ن کے بارہ رہنماؤں اور عہدیداروں کو سنٹرل جیل ساہیوال میں سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکم پر ایک ایک ماہ کیلئے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے وارث علی ، عباس علی،ریاض احمد، طارق محمود، محمد حسن ،عبدالستار ،محمد دین بلابٹ، محمد اشرف ،منیر احمد ،محمد اقبال اور اکرم علی شاہ شامل ہیں عارفوالا اور پاکپتن سے پولیس نے لانگ مارچ اور دھرنے کے قافلے میں شرکت کیلئے جانے والے ان رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے سنٹرل جیل میانوالی میں پندرہ نظر بند سیاسی کارکنوں کو لایاجاچکا ہے جن میں تین ساہیوال مسلم لیگ ن کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں