وزیراعظم نے عدلیہ بحال نہ کی تو انہیں بھی صدرزرداری کے ساتھ رخصت ہوناہوگا، لیاقت بلوچ

جمعہ 13 مارچ 2009 17:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ ۔2009ء) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کامیابی کے خوف سے پیپلزپارٹی دو دھڑوں میں بٹ گئی ہے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے عدلیہ بحال نہ کی تو انہیں بھی صدر زرداری کے ساتھ رخصت ہونا ہوگا انہوں نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں جماعت اسلامی مسلم لیگ ن اور وکلاء کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے آنے والا وکلاء کے قافلے کو سندھ کی سرحد پر روکنے سے دونوں صوبوں کے درمیان نفرت بڑھے گی اور ملک کی سالمیت بھی خطرے میں پڑجائے گی انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف نے دومرتبہ آئین توڑا اس لیے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مشرف کے خلاف مقدمہ چلایاجائے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی انہوں نے 14مارچ سے ساہیوال سے قافلے اسلام آباد روانہ کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں