زرداری حکومت فوجی نظام کا تسلسل ہے ، لیاقت بلوچ

جمعرات 12 مارچ 2009 19:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ ۔2009ء) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی ، کوئٹہ اور جنوبی پنجاب سے آنے والے وکلاء کے لانگ مارچ کے قافلوں کا چودہ مارچ کو ساہیوال میں تاریخی استقبال کیا جائے گا ، انہوں نے کراچی میں وکلاء اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسر غفور احمد ، اسد اللہ بھٹو اور دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر چوک ساہیوال میں وکلاء سے اظہار یکجہتی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جماعت اسلامی عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے ، شریف برادران کی نا اہلی کوئی مسئلہ نہیں ہے ، شریف برادران کو انتخابات میں حصہ لینے کی سزا دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی حکومت ختم نہیں ہوئی بلکہ موجودہ حکومت زرداری کی شکل میں فوجی نظام کا تسلسل ہے ، اس لئے مارشل لاء کا کوئی امکان نہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ دو نومبر 2007ء کی پوزیشن پر عدلیہ کی بحالی لازمی ہے گرفتاریاں اور نظر بندیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنرل ریٹائر ڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے اور عدلیہ کو توڑنے پر مقدمہ چلایا جائے اور سرکاری پروٹوکول ختم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اوردھرنا کی کامیابی تک جنگ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں