ساہیوال ، وکلاء کی ججوں کی بحالی اور گورنرراج کے خلاف احتجاجی ریلی و دھرنا

جمعرات 12 مارچ 2009 15:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ ۔2009ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے سینکڑوں وکلاء نے عدلیہ کی بحالی اور گورراج کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اوردھرنا دیا۔

(جاری ہے)

وکلاء نے بار روم سے بار کے صدر چوہدری طاہر بشیر  عبدالمتین چوہدری  افتخار خاور  چوہودری محمد اکرم اورملک غلام حسین کی قیادت میں جلوس ن کالا جومختلف بازاروں سے ہوتا ہوا جناح چوک پہنچا جہاں وکلاء نے دھرنا دیا اور عدلیہ کی بحالی کے حق میں اورگورنر راج کے خلاف نعرے بازی کی بعد میں پرامن طورپر وکلاء منشتر ہو گئے وکلاء رہنماؤں نے گرفتاریوں کی شدید مذمت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں