ساہیوال ، مسلم لیگ(ن) کے پانچ کارکنوں کو گرفتار کرکے 8 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2009 15:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ ۔2009ء) پولیس نور شاہ نے مسلم لیگ(ن) نورشاہ کے پانچ کارکنوں افتخار احمد جنرل کونسلر لکھے خان  شعبان  ملک مظہر اور عباس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پانچوں کارکن مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی اپیل پر مسلم لیگ کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اکٹھے ہوئے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ بعد ازاں ضلع ساہیوال میں دفعہ 144نافذ نہ ہونے کے سبب پانچوں کارکنوں کوآٹھ گھنٹے کے بعد پولیس نے چھوڑ دیا کیونکہ ضلع ناظم ساہیوال نے دفعہ144 کے حکم نامہ پر دستخط نہیں کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں