ساہیوال‘ خود کشی کی وارداتیں‘ 5ہلاک

اتوار 8 مارچ 2009 15:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ ۔2009ء) خودکشی کی وارداتیں‘پانچ ہلاک‘یہاں نواح میں گھریلوے جھگڑوں‘ساس بہو کی لڑائی اور ڈانٹ پیٹ سے تنگ آ کر پانچ نوجوان لڑکیوں اور نوجوانوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں‘پانچوں ہلاک ہو گئے-چک نمبر 78پانچ آر میں محمد رمضان کی اٹھارہ سالہ حافظ قرآن کرن شہزادی نے بھابھی کی ڈنٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی-چک نمبر 120 نو ایل میں ساس بہو کی لڑائی تنگ آ کر تیس سالہ شادی شدہ بلقیس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئی- قصبہ ہڑپہ کے تیس سالہ محمد افضل نے والدین کی ڈنٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر گندم گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کر لیا-چک 118 ای بی میں تیس سالہ محمد سجاد نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا چک 86 سکس آر کے بشیر احمدکے بائیس سالہ بیٹے علی اصغر نے باپ کے ظالمانہ رویہ کے خلاف گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں