مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ چیچہ وطنی اور9 ایلیٹ فورس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

جمعہ 6 مارچ 2009 20:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ ۔2009ء) پولیس رینالہ خوردسٹی نے مبینہ پولیس مقابلہ میں وکیل کے بھائی محمد آصف کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر نے کے الزام میں تھانہ چیچہ وطنی سٹی کے ایس ایچ او راؤ شفقت علی اور ایلیٹ فورس کے 9 ملازمین کے خلاف اقدام قتل اور بلوہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے ایس ایچ اور راؤ شفقت علی اور دیگر پانچ ایلیٹ فورس کے ملازمین کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ان پولیس اہلکاروں کو مشتعل دیہاتیوں نے شدید زخمی کر دیا تھا، واقعات کے مطابق 5 مارچ کی شام کو چک 21/1RB میں اوکاڑہ کے وکیل محمد ارشد کمبوہ کے بھائی محمد آصف اپنے دوستوں کے ساتھ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ پولیس چیچہ وطنی کی پارٹی نے چھاپہ مارا اور محمد آصف پر سرکاری رائفلوں سے فائرنگ شروع کر دی، جس سے محمد آصف گر پڑا، دیہاتیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، ڈنڈوں لاٹھیوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا، تو ایس ایچ او اور 9 پولیس فورس کے ملازم شدید زخمی ہو گئے، محمد آصف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، جہاں اسکی حالت نازک ہے، جبکہ چھ پولیس اہلکاروں چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راؤ شفقت علی، ریاض احمد، عبد الوحید، تصدق حسین اور امین کو اوکاڑہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ساہیوال داخل کروا دیا لیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ پولیس پارٹی نے زیر حراست ملزم نور سمندر کی نشاندہی پر خطرناک 6 لاکھ روپے سر کی قیمت والے علی شیر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو آصف نے مزاحمت کی اور مقابلہ میں زخمی ہو گیا، تاہم پولیس نے وکیل محمد ارشد کی رپورٹ پر ایچ ایچ او اورانکے 9 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں