راولپنڈی ڈویژن کے تین اضلاع میں ریٹرننگ ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت (آج)سے شروع ہو گی

اتوار 20 مئی 2018 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلہ میں راولپنڈی ڈویژن کے تین اضلاع میں ریٹرننگ افسران ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت (آج) 21مئی سے شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ریٹرننگ ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت پہلے مرحلے میں 19مئی تک اختتام پذیر ہو چکی ہے ،ْ دوسرے مرحلہ میں ضلع اٹک ،چکوال اور جہلم میں ریٹرننگ ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت (آج )پیر سے شروع ہو گی جو 23مئی تک جاری رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں