راولپنڈی،نمل یونیورسٹی میں زیر تعلیم چینی طلبہ کی جانب سے انجمن فیض الاسلام کے اپنا گھر کے مکین بچوں کو تحائف دینے کی تقریب

اتوار 20 مئی 2018 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل ) میں زیر تعلیم چینی طلبہ کی یونین ’’چائنیز سٹوڈنٹس یونین ‘‘ کی جانب سے انجمن فیض الاسلام کے اپنا گھر کے مکین بچوں کو تحائف دینے کی ایک خصوصی تقریب آج مورخہ 21 مئی بروز سوموار انجمن کے فیض آباد مرکز میں منعقد ہوگی ․ چینی طلبہ کی جانب سے بچوں کے اعزاز میں ایک افطار پارٹی بھی دی جائیگی جس میں چینی طلبہ کے علاوہ چین کے سفیر اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی شرکت کریں گے ․ اس موقع پر انجمن فیض الاسلام کی مجلس منتظمہ کے عہدیدارن بھی موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں