حکومت رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر میں ملازمین سے اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائے،ثناء اللہ اختر

اتوار 20 مئی 2018 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر میں ملازمین سے اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائے تاکہ روزہ دار سائلین کے مسائل بر وقت حل ہوں اور انہیںاس بارے میں ہر طرح سے پریشانی سے بچایا جا سکے انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے انہوں نے کہا اس بارے میں حکومت انتظامی افسران کو ہدایات جاری کرے کہ وہ نہ صرف خود اوقات کار میں اپنے دفاتر میں موجود رہیں بلکہ اپنے زیر انتظام عملے کی ہمہ وقت دفتر میں حاضری کو یقینی بنائیںتاکہ ان کی کارکردگی و خدمات میں بہتری آ ئے اور اس بارے میں کوئی شکایت نہ پیدا ہو-انہوں نے کہا کہ فیلڈ آفسز کی انسپیکشن کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں