رمضان المبارک مسلمانوںکو ہر سال یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے اعمال درست کریں،نثار خا ن

اتوار 20 مئی 2018 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مسلمانوںکو ہر سال یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے اعمال درست کریں، معمولات زندگی میں منصفانہ رویہ اپنائیںاور معاشرے میں اصلاح احوال کے لیے اپنے فرائض ادا کریں انہوں نے یہ بات راولپنڈی میںخاکساروں اور ان کے معا ونین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی، ملک خورشید احمد ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، صلاح الدین زبیری ، ندیم کھوکھر ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے نثار خان نے کہا کہ اس بارے میں قومی رہنمائوں و رہبروں پر بھی فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے معاشر تی و سیاسی ذمہ داریوں کی ادائگی میںاحتیاط کا رویہ اپنائیں اور سیاست سے متعلق خدمت کے بجائے کرپشن کا تاثر نہ پیدا ہوتاکہ عوام مروجہ سیاسی عمل سے ناامید نہ ہوںا نہوں نے کہا کہ کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاسی شعبہ میں بہتری و اصلاح کے لیے قومی رہنما اعلی اخلاق اور عوامی و قو می خدمات کے جذبہ کا عملی ثبوت دیںانہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کو ملک کو درپیش مسائل و مصائب کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے اور اس بارے میں انہیںاپنے قول و فعل میں کامل احتیاط کا رویہ اپنانا چاہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے مفاد کے پیش نظر یہ لازم ہے کہ سیاست دان اپنے حریفوں پر بے جا تنقید نہ کریںاور اتحاد عمل کا ماحول پیدا کیا جائے جو ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام کرنے کے لیے ضروری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں